ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ”تم مجھے جانتے نہیں، میں کون ہوں“: جیل میں قید ایم ایل اے نے پولیس افسر کو دھمکایا،ویڈیووائرل

”تم مجھے جانتے نہیں، میں کون ہوں“: جیل میں قید ایم ایل اے نے پولیس افسر کو دھمکایا،ویڈیووائرل

Sat, 20 May 2017 22:45:19    S.O. News Service

ممبئی،20مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) جیل میں بند این سی پی کے ایک رکن اسمبلی کا ایک پولیس افسر کے ساتھ بدسلوکی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ واقعہ اس وقت کا ہے جب ممبئی کی بائے کھلا جیل کے باہر یہ کھڑے ہوکرپک اپ وین کا انتظار کر رہے تھے۔ وین کے آنے میں تاخیر کی وجہ سے اس ممبر اسمبلی رمیش کدم کا پارہ چڑھ گیا اور وہاں موجود پولیس افسر کے ساتھ نازیبا زبان استعمال کرنے لگا۔ جمعرات کا یہ مکمل واقعہ کیمرے میں قید ہو گیا اور اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ رمیش کدم گزشتہ 19 ماہ سے جیل میں ہے اور 300 کروڑ کے گھوٹالے میں اگست، 2015 کو گرفتار کیا گیا تھا۔دراصل یہ واقعہ اس وقت واقع ہوا جب طبی ٹیسٹ کے لئے رمیش کدم کو ہسپتال لے جایا جا رہا تھا۔ اسی کڑی میں جب وین آنے میں تاخیر ہوئی تو ممبر اسمبلی رمیش نے ناراض ہو کر پولیس افسر کے ساتھ گالی گلوچ کی۔ انہوں نے پولیس آفیسر سے کہا کہ تم جانتے نہیں کہ میں کون ہوں۔ویڈیو میں رمیش کدم کے ساتھ دکھائی دے رہے اے پی آئی منوج پوار نے فون پر بتایا کہ انہوں نے ملزم رکن اسمبلی کی بدسلوکی کی ناگپاڑہ پولیس تھانے میں درج کرائی ہے اور ان کے محکمے میں بھی رپورٹ کر دیا ہے۔ ویڈیو میں ملزم رکن اسمبلی رمیش کدم منوج پوار پر پیسے مانگنے کا الزام لگاتے ہوئے بھی دکھائی دے رہے ہیں، اگرچہ منوج پوار کا کہنا ہے کہ خود کو بچانے کے لئے رکن اسمبلی جان بوجھ کر جھوٹی کہانی گڑھ رہے ہیں۔
 


Share: